متفرقات >> حلال و حرام
سوال نمبر: 53507
جواب نمبر: 53507
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 1335-1335/M=11/1435-U افیون جب کہ حدّ سکر کو پہنچ جائے تو باتفاق حرام ہے، لأن کل مسکر حرام، شامی میں ہے: کالبنج والأفیون فلا یحرم قلیلہا بل کثیرہا المسکر․․․ أما الجامدات فلا یحرم منہا إلاّ الکثیر المسکر (شامی: ۱۰/ ۳۶، دار الکتاب دیوبند) علی ہذا پوست خشخاش اگر حد سکر کو نہ پہنچے تو حلال ہے۔ کذا فی فتاوی دار العلوم دیوبند: ۱۵/۶۶-۶۷۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند