• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 171569

    عنوان: ویب سائٹ پر اشتہار دیکھ کر پیسہ کمانا کیا ہے؟

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ کچھ ویب سائٹس ہوتی ہیں جن پر اشتہارات آتے ہیں اور وہ ان اشتہارات کے دیکھنے پر پیسہ ملتے ہیں جنہیں عام طورپر پی ٹی سی ویب سائٹس (PTC{Paid to Click) کہا جاتاہے، ان ویب سائٹس پر کچھ سروے بھی ہوتے ہیں ، کیا اس ویب سائٹ سے پیسہ کمانا صحیح ہے؟ان کے سروے میں کچھ بھی سوال ہوتاہے ، مثلاً آپ کونسی بیئر پیتے ہیں، وغیرہ وغیرہ ، اور کچھ فحش ویب سائٹس بھی ہیں اس سے جڑ جاتی ہیں تو کیا یہ صحیح ہے؟ مثال کے طورپر ایک ویب سائٹ ہے ”neobux“ اور دوسری ویب سائٹ ہے ”clixchain“، کیا ان کی کمائی صحیح ہے؟

    جواب نمبر: 171569

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:969-893/sn=12/1440

     کلک کرنے کے لیے جو اشتہارات آتے ہیں ان میں ناجائز کاروبار، حرام اشیائے خورد ونوش وغیرہ، ناجائز تفریحات اور فلم وغیرہ سے متعلق بھی اشتہارات ہوتے ہیں نیز بہت سے اشتہارات عورتوں کی تصاویر پر بھی مشتمل ہوتے ہیں اورظاہر ہے کہ اس طرح کے اشتہارات پر کلک کرنا در حقیقت اِن ناجائز اور حرام امور کوفروغ د ینا ہے؛ اس لئے اس طرح کے اشتہارات پر کلک کر کے پیسہ کمانا شرعا جائز نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند