• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 21769

    عنوان:

    ٹیکسی چلانے والے غیر محرم کو لے کر کہاں تک سفر کرسکتے ہیں؟ اسکول میں پڑھنے والی طالبات کو اسکول میں چھوڑنا اور واپس لے کر گھر میں چھوڑنا کیسا ہے؟ اسی طرح کسی اکیلی عورت کو ٹیکسی میں سوار کرنا کیسا ہے (اجرت کے لیے)؟ مہربانی کرکے جوابات سے مستفیض فرمائیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 21769

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 719=719-5/1431

    ٹیکسی میں تنہا کسی اجنبیہ عورت کو سوار کرنا صحیح نہیں، ٹیکسی والے تنہا کسی غیرمحرم کو لے کر سفر کرنے سے احتراز کریں، اسکول میں پڑھنے والی طالبات اگر بہت چھوٹی عمر کی ہیں یا بڑی عمر کی ہیں لیکن کئی ایک ہوں اور پردے کے ساتھ ہوں تو ان کو گھر سے اسکول تک اور اسکول سے گھر تک چھوڑدینے کی گنجائش ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند