• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 604348

    عنوان:

    پانچ ہزار متعین نفع کے ساتھ اسکیم میں پیسے لگانا

    سوال:

    میرے دوست نے ایک مجھے ایک اسکیم بتائی کہ پندرہ ہزار کا ایک پیکج ہے جس میں مجھے پندرہ ہزار پہ پانچ ہزار ملے گا اور ۲۵دن کے بعد میرے پوچھنے پر اس نے بتایا کہ یہ سعودی کے شیئر مارکیٹ میں ہے، یہ پیسہ لگانا اسی طرح ہر بار الگ الگ اسکیم آتی تھی، کبھی وقت پہ ملتا کبھی دیئے گئے وقت کے بعد، ایک بار پیسہ بھی بتائی ہوئی رقم سے کم ملا گولڈ کے بھاؤ گرنے کی وجہ سے پیسہ کٹ کے آیا، میرا سوال یہ ہے کہ کیا یہ پیسہ جائز ہے کیا میں اس سے جاری رکھ سکتاہوں ؟ تفصیل سے بتائیں۔

    جواب نمبر: 604348

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:740-752/sd=1/1443

     پانچ ہزار متعین نفع کے ساتھ اسکیم میں پیسے لگانا جائز نہیں ہے، آپ اس طرح کی اسکیم میں رقم نہ لگائیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند