• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 40842

    عنوان: نوكری حاصل كرنے كے لیے تعلیم وتجربہ زیادہ بتانا كیسا ہے؟

    سوال: میں ایک کمپنی میں نوکری کرتا ہوں - تین سال پہلے اس نوکری کو حاصل کرنے کے لئے میں نے مناسب تعلیمی لیاقت اور تجربہ ہونے کے باوجود بھی تعلیمی لیاقت اور زیادہ بتائی تھی، اس کمپنی میں میں کافی نازک اور اہم کام کرتا ہوں اور میرا کام پسند کیا جاتا ہے-براے مہربانی شریعت کی روشنی میں بتاِئیں کہ مجھے نوکری کرنی چاہیے یا دوسری نوکری ڈھونڈنا چاہیے؟

    جواب نمبر: 40842

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1337-832/L=9/1433 اگر آپ اپنی ڈیوٹی بحسن وخوبی انجام دے رہے ہیں اور آپ کا کام پسند بھی کیا جاتا ہے تو اس ملازمت کا ترک کرنا ضروری نہیں وہ ملازمت صحیح ہے اور اس سے حاصل آمدنی بھی حلال ہے۔ البتہ جھوٹ بولنے پر آپ صدق دل سے توبہ واستغفار کرلیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند