• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 156371

    عنوان: شادی کیلیے بینک سے انٹرسٹ پر لون لیناکیسا ہے ؟

    سوال: شادی کے لیے بینک سے انٹرسٹ پر لون لینا کیسا ہے اگر کوئی آپ کو سود کے بغیر لون نہیں دیتا اور دوسرا کوئی راستہ نہ ہو؟ میں ایک سرکاری ملازم ہو اور بینک مجھے ایڈوانس تنخواہ انٹرسٹ کے ساتھ دیتی ہے اور بعد میں ماہانہ انٹرسٹ کے ساتھ کٹوتی کرے گی۔

    جواب نمبر: 156371

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:247-183/L=3/1439

    شادی کو سادگی سے انجام دینا چاہیے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سب سے بابرکت اس نکاح کو فرمایا ہے جس میں سب سے کم خرچ ہو ؛اس لیے اس کے لیے لون کے چکر میں نہ پڑیں حسب سہولت جس قدر انتظام ہوسکے اسی دائرے میں شادی کرلیں اور اسی کو باعثِ خیروبرکت سمجھیں، رسم ورواج سے دوررہیں، بینک سے ایڈوانس تنخواہ لینے کی کیا صورت ہوتی ہے اس کی پوری وضاحت کرکے سوال کیا جائے پھر ان شاء اللہ جواب دیا جائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند