• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 157777

    عنوان: ائمہٴ کرام کے لیے سرکاری تنخواہ لینا کیسا ہے؟

    سوال: بعد از سلام امید کرتا ہوں کہ آپ حضرات خیریت سے ہوں گے ۔ میرا سوال یہ ہے کہ ہمارے ملک پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں حکومت نے آئمہ کرام کو سرکاری تنخواہیں جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اور وہ ہاں جس پارٹی کی حکومت ہے اسکے تعلقات اسلام مخالف تنظیموں سے ہے ۔ اس صورتحال میں آئمہ کرام کا اس سرکار سے تنخواہیں لینا جائز ہے ؟

    جواب نمبر: 157777

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:418-360/D=5/1439

    اگر کسی خلاف شرع امر کا ارتکاب لازم نہ ہو اور ناجائز دباوٴ کا خطرہ بھی نہ ہو، نیز مقامی علماء اس تنخواہ میں کوئی مضائقہ نہ محسوس کریں تو ائمہ کرام کے لیے تنخواہ لینے میں حرج نہیں۔

    حاصل یہ کہ مقامی علماء کرام کی ہدایت، مشورہ اور فتوے کے مطابق عمل کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند