• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 37476

    عنوان: مشتے زنی/خود لذتی

    سوال: آپ سے میرا یہ سوال تھا کہ مشت زنی /خود لذتی کے بارے میں اسلام میں کیا فتوی ہے؟آپ مجھیجلد از جلد بتا دیں، میں آپ کامشکور ہوں گا ۔

    جواب نمبر: 37476

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 390=322-3/1433 مشت زنی کرنا اسلام میں حرام ہے، حدیث شریف میں آیا ہے ناکح الید ملعون ایک حدیث میں آیا ہے کہ قیامت کے دن ایسے لوگوں کی انگلیاں گیابھن ہوں گی، جو میدان حشر میں اس کے لیے بے عزتی اور ذلت کا سبب بنیں گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند