• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 9257

    عنوان:

    ایک شخص جعلی کاغذات بنواکر انگلینڈ کا چھ ماہ کا وزٹ ویزا حاصل کرتا ہے اور وہاں جاکر پیسہ کماتا ہے۔ تو کیا اس کی یہ کمائی حرام کے زمرہ میں آتی ہے یا نہیں؟ یا کس زمرہ میں آتی ہے؟ جب کہ وہاں اس ویزا پر کام کرنا قانوناً جرم ہے۔

    سوال:

    جواب نمبر: 9257

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 2299=1889/ ب

    اس شخص کے لیے جعلی کاغذات بنوانا اوردھوکہ دے کر وِزِٹ ویزا حاصل کرنا، یہ گناہ کا کام ہے اسے ایسا نہیں کرنا چاہیے۔ لیکن وہاں جائز صحیح طور پر کام کرکے جو کچھ پیسہ کمایا ہے، وہ اس کے لیے جائز وحلال ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند