• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 22699

    عنوان: میرا مسئلہ یہ ہے کہ میری بیوی کو تیسرے آپریشن سے ولادت ہوگی ، ڈاکٹرکا کہنا ہے کہ نسبندی کا آپریشن کراؤ ورنہ تمہاری بیوی کے لئے مسئلہ پیدا ہوجائے گا اور جان کا بھی خطر ہ ۔۔ براہ کرم، بتائیں کہ کیا ایسا کرنا جائز ہے؟

    سوال: میرا مسئلہ یہ ہے کہ میری بیوی کو تیسرے آپریشن سے ولادت ہوگی ، ڈاکٹرکا کہنا ہے کہ نسبندی کا آپریشن کراؤ ورنہ تمہاری بیوی کے لئے مسئلہ پیدا ہوجائے گا اور جان کا بھی خطر ہ ۔۔ براہ کرم، بتائیں کہ کیا ایسا کرنا جائز ہے؟

    جواب نمبر: 22699

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م):893=893-6/1431

    نسبندی کرانے کا مشورہ دینے والے داکٹر اگر مسلمان او رماہر ہیں، اور بغیر نسبندی آپریشن کرائے جان کی ہلاکت کا قوی خطرہ ہو تو ایسی ناگزیر اور سنگین صورتِ حال میں گنجائش ہے ورنہ جائز نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند