• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 36406

    عنوان: انبیائے کرام یا صالحین کے بارے میں بنائی گئی فلم کو دیکھنا جائز نہیں

    سوال: کیا انبیاء کرام علیہم السلام یا صالحین پر مسلمانوں کے ذریعہ بنائی گئی فلم کو دیکھنا جائز ہے؟براہ کرم، جواب دیں ۔ چونکہ مجھے یہ بہت پسند ہے۔

    جواب نمبر: 36406

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 267=177-2/1433 انبیائے کرام یا صالحین کے بارے میں بنائی گئی فلم کو دیکھنا جائز نہیں، ان پر فلم بنانا ان برگزیدہ شخصیات کی توہین ہے، نیز ان فلموں میں بھی عموماً ذی روح کی تصویریں ہوتی ہیں، جن کو بنانا یا دیکھ کر لذت حاصل کرنا دونوں ناجائز اور حرام ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند