• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 37484

    عنوان: غیر مسلم كا ذبیحہ

    سوال: میرا نام محمد بن عبدالرحمن ہے۔ میں حیدرآباد انڈیا سے ہوں لیکن سعودی عرب میں کام کررہا ہوں۔ ایک بار ہمارے یہاں ایک مسئلہ ہو گیا ہے کہ مسلمان کے لیے غیر مسلم کے پیسوں سے گوشت کی دکان سے خریدا ہوا گوشت بھی کھانا حرام ہے یہ ہمارے کچھ بزرگ لوگوں نے کہا ہے۔ میں آپ سے یہ پوچھناچاہتا ہوں ہے کہ غیر مسلم کے ہاتھ سے ذبح کیا ہوا جانور کا گوشت حرام ہے یا اسکے پیسوں سے خریدا ہوا گوشت حرام ہے ؟

    جواب نمبر: 37484

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 420-352/B=4/1433 غیرمسلم کے ہاتھ کا ذبح کیا ہوا جانور حرام ہے، اس کا گوشت بھی حرام اور جو گوشت غیرمسلم کے پیسوں سے (جو مسلمان کو بطور قرض یا بطور ہدیہ ملا ہے) خریدا جائے اور حلال ذبیحہ کا گوشت خریدا جائے تو وہ حرام نہیں ہے، غیرمسلم کا کمایا ہوا پیسہ اس کے لیے جائز ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند