• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 37065

    عنوان: کمپوٹر تاش گیم

    سوال: مسئلہ یہ ہے کہ زید بہت ساری الجھنوں کا شکارہے۔ اس کو صرف تاش کی ان پتیوں کی جو کمپیوٹر میں بشکل گیم موجود ہے منطبق کرنے میں ہی سکون قلبی میسّر آتا ہے۔ ایسی صورت میں تاش کی پتیوں کو بذریعہ ماؤس یعنی کمپیوٹر کا ماوَس منطبق کرنا جائز ہے یا نہیں ؟ ایسا کرنا کیسا ہے؟

    جواب نمبر: 37065

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 260=202-3/1433 شرعا یہ لہو ولعب ہے، مسلمان کو تاش او رگیم وغیرہ سے سکون قلب حاصل ہونا تعجب ہے، مزاج کے فساد کی علامت ہے، مسلمان کو اللہ کے ذکر سے سکون قلبی ہونا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند