متفرقات >> حلال و حرام
سوال نمبر: 601325
میڈیکل انشورنس پالیسی لینا
میں اکثر بیمار رہتا ہوں جس کی وجہ سے علاج میں کافی پیسے خرچ ہوتے ہیں اتنے پیسے کا انتظام کرپانا میرے لئے کافی مشکل ہوتا ہے ، اس لئے میرے معالج ڈاکٹر نے مجھے میڈکل انشورنس بنانے کا مشورہ دیا ہے کیا میں ڈاکٹر کے مشورے کے مطابق میڈیکل انشورنس بنوا سکتا ہوں،جبکہ مڈیکل انشورنس بنانے میں پانچ یا چھ ہزار روپئے لگ رہے ہیں جس کے بدلے میں پانچ لاکھ تک کا فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے ۔برائے مہربانی جواب ارسال فرما کر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں۔
جواب نمبر: 601325
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:270-185/sn=4/1442
میڈیکل انشورنس سود اور قمار پر مشتمل ہوتا ہے اور یہ دونوں چیزیں ان بڑے محرمات میں سے ہیں جن پر قرآن وحدیث میں سخت وعیدیں آئی ہیں؛ اس لیے میڈیکل انشورنس پالیسی لے کر علاج کرانا شرعا جائز نہیں ہے ،آپ مباح طریقے پر جتنا علاج بہ سہولت کراسکیں کرائیں؛ باقی اللہ پر بھروسہ کریں اور خصوصی دعاؤں کا اہتمام کریں۔ اللہ آپ کو ہمیشہ صحت وتندرستی کے ساتھ رکھے ۔
قال اللہ تعالی: یَا أَیُّہَا الَّذِینَ آمَنُوا إِنَّمَا الْخَمْرُ وَالْمَیْسِرُ وَالْأَنْصَابُ وَالْأَزْلَامُ رِجْسٌ مِنْ عَمَلِ الشَّیْطَانِ فَاجْتَنِبُوہُ لَعَلَّکُمْ تُفْلِحُونَ․ (المائدة:90)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند