• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 176341

    عنوان: ویب سائٹ پر كوڈ ٹائپنگ كا کام کرنا؟

    سوال: کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں انٹرنیٹ پر ایک ویب سائٹ ہے اس میں ٹائپنگ کے لئے کچھ کوڈ دیتے ہیں ہم وہ کوڈ ٹائپ کرتے ہیں اور پھر وہ ہمیں اس کے کچھ پیسے دیتے ہیں تو آیا اس کا پیسہ لینا صحیح ہے سو کوڈ لکھنے پہ تین ڈالر ملتے ہیں شریعت کی رو سے مسئلہ کا حل بتا کر ممنون فرمائیں والسلام محمد اشرف علی

    جواب نمبر: 176341

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 537-490/L=07/1441

    اجرت کے بدلہ کوڈ لکھنا یا ممبر بنانا اجارہ کے قبیل سے ہے، اور صحت اجارہ کے لئے ضروری ہے کہ وہ شرطِ فاسد سے خالی ہو، اور اجرت دینے کا وقت متعین ہو؛ لیکن صورت مسئولہ میں دونوں شرطیں مفقود ہیں؛ کیونکہ یہاں کوڈ لکھنے کی اجرت ملنا ممبر بنانے کی شرط سے مشروط ہے، اور چالیس ممبر کب تک بن پائیں گے یہ بھی مجہول ہے جس کی وجہ سے اجرت ملنے کا وقت بھی مجہول ہوگیا۔ لہٰذا ان دو خرابیوں کی وجہ سے یہ عقد درست نہیں۔ قال في الحاوي القدسي: الإجارة تفسدہا الشروط کما تفسد البیع ۔ (الحاوي القدسي: ۸۳/۲) وفي درر الحکام: ولا بد أن یکون الأجل معلوما؛ لأن الجہالة فی مانعة من التسلیم الواجب بالعقد فہذا یطالبہ في قریب المدة، وذلک یسلم في بعیدہا کذا في الہدایة والکافي وغیرہما ۔ (درر الحکام: ۱۴۵/۲)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند