• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 175252

    عنوان: تمباکو کی کمپنی میں ملازمت كرنا؟

    سوال: جناب والا، برٹش امریکن تمباکو اور پاکستان میں پاکستان تمباکو کمپنی میں سیکیورٹی منیجر کی جاب کے لیے میرا انٹرویو چل رہا ہے۔ کیا تمباکو کمپنی کے ساتھ کام کرنا حلال ہے اور تنخواہ حلال ہوگی ؟ میرا کام اس کمپنی میں تمام ملازمین، کمپنی کے سامان اور ایسٹس، کے ساتھ معلومات کی مکمل سیکوریٹی کا ہوگا۔ فتوہ عنایت فرمائیے۔

    جواب نمبر: 175252

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 462-410/H=05/1441

    اگر ان کمپنیوں میں تمباکو ہی کی تجارت اور اس کا ہی کاروبار ہوتا ہے تو ان میں آپ کی ملازمت درست ہے کچھ اور باعثِ اشکال بات ہو تو اس کو صاف لکھ کر معلوم کرلیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند