• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 147602

    عنوان: کیا ہم عید میلاد النبی کا کھانا کھاسکتے ہیں؟

    سوال: کیا ہم عید میلاد النبی کا کھانا کھاسکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 147602

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 368-301/H=4/1438

     

    حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم حضراتِ صحابہٴ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین نیز حضرات ائمہ مجتہدین وسلف صالحین رحمہم اللہ تعالیٰ رحمة واسعةً نے نہ عید میلاد النبی منائی نہ اس عنوان پر کھانا پکانے یا کھانا وغیرہ کھلانے کا حکم دیا نہ عید میلاد النبی کا کھانا خود کھایا نہ کسی کو کھلایا یہ عید میلاد النبی کچھ عرصہ سے ہند وپاک وغیرہ ملکوں میں رائج ہوئی ہے اس (عید میلاد النبی) کو منانا اور اس میں کھانا وغیرہ کھلانے کا اہتمام کرنا خلافِ سنت ہے، اس سے احتراز چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند