• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 69659

    عنوان: واٹس ایپ اور فیس بک پیج پر اَپ لوڈ کرنا کیسا ہے؟

    سوال: فوٹو گرافی کرنے کی اجازت ہے یا نہیں؟ ضرورت پر لے سکتے ہیں مگر شادی میں؟ واٹس ایپ اور فیس بک پیج پر اَپ لوڈ کرنا کیسا ہے؟

    جواب نمبر: 69659

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 973-958/B=12/1437

    فوٹو گرافی کرنے کی اجازت نہیں، اسلام میں جاندار کی تصویر کھینچنا جائز نہیں، اس پر حدیث میں بہت سخت وعید آئی ہے۔ حج اور عمرہ کے سفر میں یا اور کہیں باہر ملک جاتے وقت فارم بھرنے کے لیے فوٹو کھینچوانے کی ضرورةً اجازت ہے۔ شادی میں اس کی اجازت نہیں، واٹس اپ میں یا فیس بک پیج پر اَپ لوڈ کرنا اگر کوئی جائز بیان و تقریر یا خبر اَپ لوڈ کرے تو اس کی گنجائش ہے مگر یہ یاد رہے کہ اس میں کسی جاندار کی تصویر نہ رہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند