• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 38093

    عنوان: قرض کی ادائیگی سے پہلے کچھ روپے بطور اپنی مرضی کے دینا جائز نہیں

    سوال: میری دکان ابھی چل رہی ہے پر مجھے میری دکان میں کچھ نیاسامان لاناہے اور میرے پاس اتنا پیسہ نہیں ہے تو میں ایک آدمی کے پاس سے کچھ روپیہ اٹھا کر لاؤں اور میں اسے وعدہ کے مطابق پیسہ واپس کردوں گا، لیکن جب تک اس کا پیسہ اسے واپس نہ کردوں تو میں اسے الگ سے کچھ روپیہ اپنی مرضی سے دوں تو کیایہ جائز ہے یا نہیں ؟

    جواب نمبر: 38093

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 680-596/B=5/1433 قرض کی ادائیگی سے پہلے کچھ روپے بطور اپنی مرضی کے دینا جائز نہیں، قرض کی ادائیگی کے بعد آپ دے سکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند