• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 601093

    عنوان: شادی سے پہلے منی کا ٹیسٹ کروانا کیسا ہے ؟

    سوال:

    سوال یہ ہے کہ شادی سے پہلے منی کا ٹیسٹ کروانا کیسا ہے جائز ہے یا نہیں ؟اس کا مقصد صرف اور صرف اپنے منی کو چیک کرنا کہ آیا بچے پیدا کرنے کے قابل ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 601093

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 186-151/D=04/1442

     شرعاً اس کی ضرورت نہیں ہے رپورٹ یقینی نہیں ہوتی محض ظنی کے درجہ میں ہے، نیز اخراج منی کے لئے کبھی غیر شرعی عمل کرنا لازم آئے گا جو کہ گناہ ہے اور مادہ منویہ کا بے ضرورت ضائع کرنا لازم آئے گا یہ بھی گناہ ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند