متفرقات >> حلال و حرام
سوال نمبر: 611149
رہن كی زمین سے فائدہ اٹھانا
سوال : ہمارے ہندو بھائی نے اپنی زمین ہمارے پاس رہن رکھی تو اس سے فائدہ اٹھا نا کیسا ہے یا اس کا کوئی اور طریقہ ہے یعنی شئی مرہون سے فائدہ اٹھانے کا ؟
براے مہربانی جواب عنایت فرمائیں۔
جواب نمبر: 611149
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa: 1002-768/D=09/1443
رہن میں ركھی ہوئی زمین سے مرتہن (جس كے پاس رہن ركھی گئی ہے) كے لیے فائدہ اٹھانا جائز نہیں، راہن (رہن ركھنے والا) غیر مسلم ہو تو بھی یہی حكم ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند