• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 173816

    عنوان: جرمانے کے طور پر طلبہ سے جو رقم لی جاتی ہے اس کا کیا حکم ہے ؟

    سوال: مدارس میں جرمانے کے طور پر طلبہ سے جو رقم لی جاتی ہے اس کا کیا حکم ہے ؟کیوں کہ اس میں طلبہ کی رضامندی نہیں ہوتی،اگر لیں توکیا مدارس میں استعمال کر سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 173816

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 174-118/B=02/1441

    مدارس میں طلبہ سے جو مالی جرمانہ لیا جاتا ہے، احناف کے نزدیک جائز نہیں۔ حنفیہ کے نزدیک مالی جرمانہ لینے کی مطلقاً اجازت نہیں۔ یہ رقم جوطلبہ سے جرمانہ میں وصول کی گئی ہے ان ہی طلبہ کو واپس لوٹانا ضروری ہے، مدارس میں اس کا استعمال جائز نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند