• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 617263

    عنوان: جی بی (Gb) اور ایم ایف (FM واٹس ایپ کا استعمال کرنا

    سوال: کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام،  جی بی (Gb) اور ایم ایف (FM واٹس ایپ استعمال کرنا کیسا ہے؟ اس میں ہوتا یہ ہے کہ مرسل نے غلطی سے کوئی چیز بھیج دی اب وہ چاہتا نہیں کہ سامنے والا دیکھ لے تو مرسل نے اس طرح ڈیلیٹ کیا لیکن جی بی  واٹس میں سے ڈیلیٹ نہیں ہوتا تو کیا ایسا واٹس ایپ استعمال کرنا کیسا ہے؟

    جواب نمبر: 617263

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 06481-998L=09/1444

     جی بی اور ایف ایم واٹس ایپ کے استعمال کی اگرچہ گنجائش ہے؛ تاہم اس میں یہ خرابی ہے کہ اگر غلطی سے کسی نے میسیج کردیا اور بعد میں اس کو تنبہ ہوا اور وہ اس کو ڈلٹ کرنا چاہے تو نہیں کرپاتا جس میں ایک طرح سے ایک آدمی کے راز پر مطلع ہونا ہے؛ اس لیے ایسے واٹس اپ کا استعمال نہ کرنا مناسب ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند