• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 604294

    عنوان: حرام کمانے والے سے قرض لینا

    سوال:

    کیا ضرورت کے وقت کسی ایسے شخص سے قرض پیسے مانگے جا سکتے ہیں جن کی کمائی حرام ہو مثلاً میرے اوپر کسی کا قرض ہو اور وہ قرض مانگ رہا ہو لیکن ابھی میں اس قابل نہیں کہ قرض ادا کر سکوں تو ایسی صورت میں اگر کسی حرام کمائی والے سے قرض مانگ لیا تو کیا یہ شرعی اعتبار سے جائز ہوگا؟ یاد رہے کہ یہ سوال اس صورت کے حوالے سے پوچھا گیا جب کوئی حلال کمائی والا قرض نہیں دے سکتا ہو۔

    جواب نمبر: 604294

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 749-608/D=09/1442

     جس شخص کی کل آمدنی یا اکثر آمدنی حرام ذریعہ سے ہے یقین یا ظن غالب کے درجہ میں یہ بات معلوم ہو تو اس سے ہدیہ قبول کرنا جائز نہیں۔ قرض لینا بھی ایک طرح کا تبرع ہے لہٰذا اس سے بھی احتیاط کرے۔ ہاں اگر دینے والا یہ بتلادے کہ یہ رقم خاص حلال ذریعہ سے حاصل ہوئی ہے تو اس کا لینا جائز ہے۔

    قال فی الہندیة: آکل الربوا وکاسب الحرام اہدیٰ الیہ او اضافہ وغالب مالہ حرام لایقبل، ولا یاکل ما لم یخبرہ ان ذالک المال اصلہ حلال ورثہ او استقرضہ الح (ج: 5، ص: 343، فتاوی ہندیة)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند