• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 175105

    عنوان: چالیسواں کا کھانا

    سوال: ہمارے چچا کا چالیسواں کا کھانا کھلایا جا رہا ہے دن چالیس نہیں ہوئے اور کوئی فاتحہ خوانی بھی نہیں تو کیا یہ کھانا جائز ہے؟

    جواب نمبر: 175105

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 429-307/B=04/1441

    تیجہ، دسواں، چالیسواں کرنا یہ غیرمسلموں کا مذہبی طریقہ ہے۔ ہم مسلمانوں کو اس میں شرکت کرنا اور ایسے کھانے کا کھانا جائز نہیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جاہلیت کی رسموں کو مٹانے کے لئے تشریف لائے تھے۔ ہمیں بھی ایسی رسموں کو ختم کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند