متفرقات >> حلال و حرام
سوال نمبر: 23935
جواب نمبر: 2393501-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(ب): 1338=1074-7/1431
پی ایف کے ساتھ ملنے والے روپئے حلال ہیں وہ سود نہیں بلکہ سرکار کی طرف سے عطیہ ہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
The Message(پیغام)نام کی ایک فلم بنی ہے۔اس فلم میں
سرکارکی سیرت دکھائی گئی ہے اور دین کیسے پھیلا یہ بتایا گیا ہے، سنتیں بھی بتائی
گئی ہیں، لیکن اس میں صحابہ کرام کا چہرہ بھی دکھایا گیا ہے۔ کیا یہ صحیح ہے، کیا
دین کو اس طرح سے دکھایا جاسکتا ہے؟ برائے کرم جلد جواب دیں۔
میں سرکار ی اسپتال میں دانت کا ڈاکٹر ہوں، کیا میں اپنی خدمت ، دوائی یا دانت کی تبدیلی یافٹنگ پر پیسے لے سکتا ہوں؟ جو اسپتال میں فراہم نہیں ہوتے ہیں اور مجھے خود اس کا انتظام کرنا پڑتا ہے، کیا میں اس پر منافع لے سکتا ہوں؟ مزید یہ کہ اگر میں ضابطہ کے مطابق صحیح وقت نہ دے سکوں تو کیا مجھے گنا ہ ہوگا؟
1795 مناظرمیرا سوال پرفیوم سے متعلق ہے۔ اگر پرفیوم میں الکوحل ہو تو کیااس کا استعمال کرنا جائز ہے؟
2389 مناظرمفتی صاحب میرے چند سوالوں کے جواب دیں
مہربانی ہوگی۔ (۱)میرے
ابو کا انکم ٹیکس کو کم کرنے کے لیے میں نے ICICI
Prudential (ایک کمپنی
جو کہ انشورنس، پراپرٹی، فائنانس خدمات مہیا کراتی ہے) میں سالانہ چوبیس ہزار روپیہ
کا بنا ہوں، جس سے ابو کو چوبیس ہزار میں سالانہ چھ ہزار کی چھوٹ ملتی ہے۔ یہ اسکیم
تین سال کی ہے یعنی بہتر ہزار جمع کرنے پر مجھے آئی سی آئی سی کی طرف سے ایک لاکھ
پچیس ہزار روپیہ ملیں گے اور ابو کو تین سال کی اٹھارہ ہزار روپیہ کی چھوٹ ملے گی۔
مجھے یہ جاننا ہے کہ کیا میں ایک لاکھ پچیس ہزار روپیہ استعمال کرسکتاہوں؟ (۲)کیا لڑکی اپنی نماز میں عربی کے اردو معنی
پر دھیان دے سکتی ہے؟ (۳)مجھے
نیک اورخوبصورت لڑکی سے شادی کرنے کے لیے کوئی وظیفہ بتادیں میری دولت میں اضافہ
کے لیے کچھ وظیفہ بتادیں۔ نیز میرے لیے دعا کریں۔
ورزش کی نیت سے تنہائی میں ڈانس کرنا کیسا ہے؟
2121 مناظر