• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 174478

    عنوان: الیکشن میں پیسے کمانا؟

    سوال: ہمارے یہاں الیکشن کی تیاری چالو ہے اور میرے دوست الیکشن کے چٹھیاں بانٹ رہے اور جس پارٹی کی طرف سے بانٹ رہے ہے ان سے پیسے لے رہے ہے500 روپیے اور ساتھ ہی جس دن الیکشن ہے اس دن پولنگ بوتھ پر پورا دن بیٹھ کر ووٹ کرنے جو جو آ ئیں گے ان کے نام کے سامنے الیکشن ہادی میں ٹک کرنے کا کام کرنے والے ہے اور انھیں جس پارٹی کی طرف سے بٹھایا جارہا ہے وہ پارٹی انھیں 100 روپیے یا 500 روپیے دے رہی ہے اور ساتھ میں ناشتہ وغیرہ بھی دے رہی ہے۔ تو کیایہ اسلامی شریعت کے حساب سے یہ صحیح ہوگا یا نہیں ہوگا؟ کیونکہ الیکشن میں زیادہ تر جو پیسہ بانٹا جا تاہے وہ بلیک منی ہوتا ہے۔ آ پ سے درخواست ہے کہ آ پ اس مسئلے کے بارے میں تفصیل سے بتائیں۔

    جواب نمبر: 174478

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:259-312/L=4/1441

    الیکشن کے موقع پر چٹھیاں بانٹنا یا الیکشن ہادی میں ٹک لگانا فی نفسہ مباح عمل ہے اور اس پر اجرت لینا بھی جائز ہے ،محض شبہ کی بناپر کہ یہ حرام آمدنی ہے حرمت کا حکم نہ ہوگا ؛البتہ اگر کوئی مسلمان ہو اور وہ جو رقم دے رہا ہے اس کے بارے میں یقین یا ظنِ غالب سے معلوم ہوکہ یہ حرام مال ہے تو اس کا لینا جائز نہ ہوگا ،دینے والا کافر ہو تو لینے کی بہرحال گنجائش ہوگی ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند