• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 603891

    عنوان:

    ویب سائٹ پر پیسہ انویسٹ کر کے پیسہ کمانا؟

    سوال:

    میں نے ایک چا ینیز(Chinese) ویب سائٹ (www.817sf.com) پر 60 ڈالر کا پیکج خریدا ہے ۔اس پیکج کے اندر 7 ٹاسک پورا کرنا ہوتا ہے ۔مجھ کو ایک ٹاسک کا 0.60 ڈالر اس طرح 7 ٹاسک سے 4.20 ڈالر روزآنہ کی کماء ہوتی ہے ۔ ٹاسک اس طرح ہے کہ یوٹیوب کی ویڈیو کو لائک کر کے یا بغیر لائک کے اسکرین شاٹ لے کر کے جمع کرنا ہوتا ہے ۔ ویڈیو ان کی دی ہوئی ہوتی ہے ، ویڈیو فحش نہیں ہوتی ہے ، ویڈیو کارٹون، کھیل سے متعلق ہوتی ہے ۔ کیا اس سے کمایا ہوا پیسہ میرے لئے جائز ہے ؟

    جواب نمبر: 603891

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:765-960/L=1/1443

     مذکورہ بالا صورت میں پیکج خرید کر نفع کمانا شرعا جائز نہیں؛کیونکہ اس میں متعدد قباحتیں ہیں ،جن میں سے اہم قباحت یہ ہے کہ اس میں قمار (جوا) کے معنی پائے جاتے ہیں یعنی پیکج کی خریداری میں جو رقم خرچ کی جاتی ہے وہ داؤ پے رہتی ہے اگر کام نہیں کیا تو پوری یا اس رقم کا کچھ حصہ ضرور ضائع ہوجاتا ہے اور اگر کام کیا تو ممکن ہے کہ کچھ زائد رقم مل جائے اور اسی کا نام قمار ہے؛اس لئے اس سے احتراز کرنا ضروری ہے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند