• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 58751

    عنوان: مشت زنی

    سوال: میرا سول ہے کہ جی میں شادی شدہ آدمی ہوں، پردیس میں رہ کہ بیوی کے بغیر بہت مشکل کام ہے شہوت کبھی کبھی بہت تنگ کرتی ہے ۔جی مجھ سے اگر ایسے علطی ہوگئی کہ اگر ہاتھ استعمال کیا اور شہوت پوری کرلی تو اس گناہ کاکفارہ کیا ہے ؟ اورکوئی وظیفہ بھی بتا دیجے گا۔

    جواب نمبر: 58751

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 946-942/B=10/1436-U کوشش کیجیے کہ بیوی کو بھی پردیس میں اپنے ساتھ رکھئے اور ایسا ممکن نہیں تو ہاتھ استعمال کرکے منی خارج کرنا بہت بڑا گناہ ہے، ایسے شخص پر لعنت آئی ہے۔ قیامت کے دن اس کی انگلیاں گیابھن اٹھائی جائیں گی۔ اس کا کوئی کفارہ یا وظیفہ نہیں۔ آپ عزم مصمم کرکے اس سے باز آئیں اور جو کچھ غلطی ماضی میں ہوئی ہے اس پر سچے دل سے توبہ واستغفار کیجیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند