• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 36906

    عنوان: کیا ذبیحہ جھٹکا حلال ہے ؟ اس کی کیا کیا صورتیں ہیں؟

    سوال: کیا ذبیحہ جھٹکا حلال ہے ؟ اس کی کیا کیا صورتیں ہیں؟

    جواب نمبر: 36906

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 361=361-3/1433 اگر جانور شرعی طریقے پر ذبح نہیں کیا گیا ہے تو وہ ذبیحہ حلال نہ ہوگا، ذبح شرعی یہ ہے کہ ذبح کرنے والا مسلمان ہو اور تسمیہ پڑھ کر ذبح کرے اور اکثر رگ کٹ جائیں، بوقت ذبح اگر تسمیہ قصداً چھوڑدیا تو وہ حلال نہیں، ”وَلَا تَأْکُلُوْا مِمَّا لَمْ یُذْکَرِ اسْمُ اللّٰہِ عَلَیْہِ“ (القرآن)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند