• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 1614

    عنوان:

    اسلام سے متعلق غلط فہمی دور کرنے کے لیے ٹی وی پر آنا؟

    سوال:

    (۱) ......

    (۲) ٹی وی پر کوئی آدمی اس نیت سے آرہا ہے کہ وہ اسلام سے متعلق غلط فہمی دور کرنے کی کوشش کرے گا، چوں کہ آج کل پاکستان میں بہت پہلے سے کی جارہی ہے تو کیا اس کا یہ عمل جائز ہے؟

    جواب نمبر: 1614

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 571/ د= 563/ د

     

    (۱) ....
    (۲) ٹی-وی آلہ لہو ولعب ہے فُحش اور بے حیائی کے مناظر سے اس کا کوئی پروگرام خالی نہیں ہوتا اس لیے ٹی-وی پر آنا بھی درست نہیں ہے۔ اسلام سے متعلق غلط فہمی سے مراد آپ کی کس قسم کی غلط فہمی مراد ہے؟ اور وہ کس قسم کے مسئلہ سے متعلق ہے؟ نیز غلط فہمی دور کرنے والا شخص علم وعمل کے لحاظ سے کس درجہ کا آدمی ہے؟ اس کی وضاحت فرمائیں تو ان شاء اللہ جواب دیدیا جائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند