• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 49625

    عنوان: کعبة اللہ شریف کے غلاف اطہر کو چومنا کیسا ہے؟ حدیث کی روشنی میں جواب دیں۔

    سوال: کعبة اللہ شریف کے غلاف اطہر کو چومنا کیسا ہے؟ حدیث کی روشنی میں جواب دیں۔

    جواب نمبر: 49625

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 273-226/B=2/1435-U احادیث میں تو اس کے بارے میں صراحتاً کوئی روایت نہیں ملتی ہے البتہ جس طرح قرآن پاک کو چومنا جائز ہے اسی طرح بڑے عالم دین اور اللہ والے کے ہاتھ کوچومنا جب جائز ہے تو کعبة اللہ شریف کے غلاف اطہر کو اس وجہ سے کہ وہ بیت اللہ شریف کی بابرکت اور مقدس دیواروں کے ساتھ لگا رہتا ہے تو تبرک کے طور پر اس کو بھی چومنا جائز ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند