• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 50082

    عنوان: مجبوری میں تصویر بنوانا

    سوال: میرا سوال اپنے کاروبار سے متعلق ہے۔ ہم لوگ اسکریپ مال کی خریدو فروخت کا کام کرتے ہیں۔ یعنی لوگ ہمارے پاس پرانا سامان اور یا وہ سامان جو ٹوٹا پھوٹا یا خراب ہوتاہے بیچنے کے لیے لاتے ہیں۔ کچھ اچھا سامان بھی ہوتا ہے۔ ہم لوگ خود بھی مختلف جگہ سے مال حاصل کرکے بڑی ریسائیکلنگ کمپنیز کو بیچتے ہیں۔ حکومت نے کچھ عرصہ سے قانون بنایا ہے کہ مال بیچنے والے کی تصویر بنائی جاتی ہے اور اس کا ریکارڈ رکھا جاتا ہے۔ سوال یہ ہے کہ ایسی صورت میں تصویر بنوانا جائز ہے یا نہیں؟ اورجو مال بیچنے کی ادائیگی ملتی ہے وہ حلال ہے یا نہیں؟ کیوں کہ تصویر فوٹو اور کاغذی شناخت کے بعد ہی ادائیگی ملتی ہے۔

    جواب نمبر: 50082

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 267-232/H=2/1435-U اگر قانوناً لازم کردیا ہے تو اس مجبوری میں تصویر بنوانے کی گنجائش ہے، اور اس کی وجہ سے حلال آمدنی پر حرام ہوجانے کا حکم عائد نہ ہوگا بلکہ آمدنی حلال رہے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند