• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 145776

    عنوان: امن کے قیام کے لیے شیعوں کے جلوس میں شرکت کرنا؟

    سوال: کیا کہتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلہ پر کہ محرم کے مہینے میں ہمارے علاقے میں شیعوں کا جلوس نکلتا ہے ۔ علاقے کے کچھ نوجوانوں کو علاقائی پولیس امن کو بحال رکھنے اور یہ پیغام دینے کے لیے کہ شیعہ اور سنی بھائی بھائی ہیں آپس میں اختلاف نہیں کرنا چاہیے ، جلوس کے ساتھ ساتھ چلنے کا حکم دیتی ہے ۔ تو کیا اس صورت میں شیعوں کے جلوس میں شامل ہونا جائز ہے ؟ اور یہ کہنا کہ انسانیت سب سے پہلے ہے مذہب بعد میں کہاں تک درست ہے ؟اگر جواب جلد مل جائے تو شکر گزار رہوں گا۔

    جواب نمبر: 145776

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 085-117/B=2/1438

    شیعہ اور سنی کا اختلاف تو اصولی اختلاف ہے حق و باطل کا اختلاف ہے دونوں بھائی بھائی کیسے ہو سکتے ہیں، سنی لوگوں کو شیعوں کے جلوس میں شرکت کرنا جائز نہیں، یہ کہنا بھی صحیح نہیں ہے کہ انسانیت سب سے پہلے ہے اور مذہب بعد میں ہے، مذہب نے ہی ہمیں انسانیت سکھائی ہے، شیعوں کے جلوس کو امن بحال رکھنے کا ذریعہ سمجھنا یہ سب دل خوش کن باتیں ہیں ایسی باتیں وہی کہہ سکتا ہے جس کو شیعہ مذہب کی کچھ بھی معلومات نہ ہو۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند