• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 609314

    عنوان:

    اے ٹی ایم نصب کرکے بینک سے تنخواہ لینا

    سوال:

    سوال : سوال یہ ہے کہ مثلا زید اپنی خاص جگہ میں اے ٹی یم مشین لگانا ہے اس کی نگرانی بھی کرنی ہے اور جو رقم عوام نکالتی ہے اس کی وجہ سے ماہانہ تنخواہ اس ATM. کے نصب کرنے والے کو ملتی ہے تو یہ مکمل کام خود سے کرنے کے بعد جو تنخواہ بینک کے ذریعہ سے ملتی ہے اس کا کیا حکم ہے ؟آیا جائز ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 609314

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 782-651/B=06/1443

     بینک کی اجازت کے بعد ہی تو آپ اے ٹی ایم لگائیں گے لہٰذا جو اجرت بینک کے ذریعہ آپ کو ملے گی، آپ کے لیے اس کو لینے کی گنجائش ہے لیکن اپنی جگہ اے ٹی ایم مشین کے لیے بینک کو کرایہ پر دینا اچھا نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند