• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 146731

    عنوان: کرنسی کا تبادلہ کمی بیشی کے ساتھ؟

    سوال: ہمارے پاس ریال ہو، اور انڈیا میں اس کو روپیہ میں لینا چاہیں تو اس کا تبادلہٴ ایکسچینج ریٹ زیادہ دے کر لے سکتے ہیں کیا؟ مثلاً سعودی عرب میں ۲۵۰۰/ ریال دیں گے تو انڈیا میں اس کی وَیلو ایک لاکھ روپئے ملیں گے، کیا یہ جائز ہے؟

    جواب نمبر: 146731

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 334-315/M=3/1438

     

    دو ملکوں کی کرنسی آپس میں مختلف الجنس ہیں ان کا تبادلہ کمی زیادتی کے ساتھ جائز ہے صورت مسئولہ میں سعودیہ کرنسی ۲۵۰۰/ ریال دے کر انڈیا میں اس کی ویلو ایک لاکھ روپئے لینا جائز ہے وإذا عدم الوصفان والمعنی المضموم إلیہ حل التفاضل والنساء لعدم العلة المحرمة (ہدایة: ۳/۷۹)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند