• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 602529

    عنوان:

    موبائل اکاؤنٹ میں پیسے رکھنے پر ملنے والے فری مینٹس اور مسجز کی شرعی حیثیت

    سوال:

    جناب معززین مفتیان کرام سوال یہ ہے کہ ھمارے یہاں کچھ موبائل فون (سیلولر) نے ایک سکیم شروع کیا ہے جس کے تحت اپنے موبائل اکاؤنٹ میں مخصوص رقم رکھنے پر صارفین کو مفت منٹس اور میسجز دی جاتی ہے ۔ مثال کے طور پر اگر میں اپنے اکاؤنٹ میں 1000 ایک ہزار روپے رکھوں تو کمپنی مجھے روزانہ 100 ایک سو فری مینٹس اور مسجز دیتی ہے جبکہ اکاؤنٹ میں موجود رقم سے کسی قسم کی کوئی کٹوتی نہیں ہوتی ۔ تو سوال یہ ہے کہ ان فری مینٹس اور مسجز کی شرعی حیثیت کیا ہے ؟ اگر حرام ہے تو یہ کس زمرے میں آتے ہیں؟ برائے مہربانی رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 602529

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 438-372/M=06/1442

     حدیث کے مطابق قرض کے بدلے نفع کھینچنا سود ہے، بنابریں مذکورہ اسکیم کے تحت اکاوٴنٹ میں مخصوص رقم جمع رکھنے کی شرط پر کمپنی کی جانب سے ملنے والی فری منٹس اور میسجز کی سہولت سودی ہے، اس طرح کی سودی اسکیم سے جڑنا اور نفع اٹھانا درست نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند