• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 29822

    عنوان: آفس میں کام کرنے کے دوران ہم کبھی کبھار اپنے ذاتی کام کے لئے کمپیوٹر ، پرنٹر اور کاغذ استعمال کرتے ہیں جیسے درخواست لکھنا یا اپنی پڑھائی کے لئے مضمون پرنٹ کرنا، کیا اس طرح کا ساما ن استعما ل کرنا جائز ہے؟ اگر نہیں تو پھر ہم کیا کریں؟ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔ 

    سوال: آفس میں کام کرنے کے دوران ہم کبھی کبھار اپنے ذاتی کام کے لئے کمپیوٹر ، پرنٹر اور کاغذ استعمال کرتے ہیں جیسے درخواست لکھنا یا اپنی پڑھائی کے لئے مضمون پرنٹ کرنا، کیا اس طرح کا ساما ن استعما ل کرنا جائز ہے؟ اگر نہیں تو پھر ہم کیا کریں؟ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔ 

    جواب نمبر: 29822

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 297=297-3/1432

    آفس کی چیزیں (کمپیوٹر، پرنٹر، کاغذ وغیرہ) آفس ہی کے کاموں کے لیے استعمال کرنی چاہئیں، ذاتی کام کے لیے استعمال درست نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند