• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 10289

    عنوان:

    کیا ہم جان بچانے کے لیے چوری کرسکتے ہیں جب کہ ہمارے پاس کھانا خریدنے کے لیے پیسہ نہ ہو؟

    سوال:

    کیا ہم جان بچانے کے لیے چوری کرسکتے ہیں جب کہ ہمارے پاس کھانا خریدنے کے لیے پیسہ نہ ہو؟

    جواب نمبر: 10289

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 124=124/ م

     

    اگر کھانا خریدنے کے لیے پیسہ نہ ہو تو کسی سے قرض لے لیجیے، اور اگر کوئی قرض نہ دیتا ہو، اور آپ کے پاس کوئی سامان یا ضرورت سے زائد کپڑا وغیرہ موجود ہو، تو اس کو فروخت کرکے کھانا حاصل کیجیے، اور اگر یہ صورت بھی ممکن نہ ہو، یعنی آپ کے پاس کچھ بھی نہیں ہے، کوئی قرض بھی دینے والا نہیں ہے اور بھوک کی شدت سے جان کا خطرہ لاحق ہے، تو ایسی اضطراری حالت میں جان بچانے کی غرض سے بقدر ضرورت چوری کی گنجائش ہے، لیکن بعد میں جب قدرت ہوجائے تو بعینہ وہی چیز یا اس کی قیمت مالک کو واپس کردینا ضروری ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند