• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 605619

    عنوان:

    حلال جانوروں کا دودھ آپس میں ملاكر بیچنا؟

    سوال:

    گزارش یہ ہے کہ میں ڈیری فارم بنانا چاہتا ہوں اور میں نے سنا ہے کہ بھیڑ کا دودھ سب سے گاڑھا ہوتا ہے چونکہ گاہک گاڑھے دودھ کو پسند کرتا ہے تو کیا گائے بھینس کے ددھ میں بھیڑ کا دودھ مکس کرنا جائز ہے جبکہ گاہک کو صرف دودھ کہہ کر بیچا جائے ۔ یعنی کسی مخصوص مویشی کا نام نہ لیا جائے رہنمائی ی فرمائیں۔ شکریہ

    جواب نمبر: 605619

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1350-954/H=12/1442

     اگر لوگ (گاہک) یہ سمجھ کر دودھ لیں گے کہ یہ بھینس کا دودھ ہے حالانکہ اس میں بھیڑ اور گائے کا دودھ مکس ہوگا تو یہ دھوکہ ہے؛ البتہ گاہکوں کو صاف بتلادیں یا مثلاً لکھ کر آویزاں کردیں کہ گائے بھینس اور بھیڑ کا مکس دودھ ہے تو پھر کچھ حرج نہیں۔ الغرض کوئی گاہک دھوکہ میں مبتلا نہ رہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند