• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 57350

    عنوان: نیٹ وغیرہ اور اسكائپ وغیرہ كی آمدنی

    سوال: حضرت میرا ایک نیٹ ورک آفس ہے اور میں لوگوں کے گھر یا موبائل وغیرہ میں انٹرنیٹ لگا کر دیتا ہو ۔اکثرلوگوں کے رشتہ دار وغیرہ ملک سے باہر ہوتے ہیں تو وہ ان سے اسکائپ skype وغیرہ استعمال کرنے کیلئے مجھ سے انٹرنیٹ لگواتے ہیں اب اس کے بعد وہ کچھ اور بھی کرتے ہیں یہ میں نہیں جانتا اورمیں صاف صاف بتاتا بھی ہوں کہ اس کا غلط استعمال نہیں کرینگے اور وہ کہتے ہیں کہ ہم غلط استعمال نہیں کرینگے ۔کیا اس سے حاصل ہونے والی کمائی حرام ہے یا نہیں ؟ برائے مہربانی رہنمائی فرمائیں۔جزاک اللہ خیراََ

    جواب نمبر: 57350

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 327-326/L=3/1436-U آپ کی آمدنی حلال ہے، غلط استعمال کرنے کا گناہ انھیں پر ہوگا، آپ کا ان کو سمجھا دینا کہ وہ غلط استعمال نہیں کریں گے کافی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند