• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 64844

    عنوان: اشتہاری ایجنسی میں اکاؤنٹینٹ کی ملازمت کرنا جائز ہے یا نہیں؟

    سوال: اشتہاری ایجنسی میں اکاؤنٹینٹ کی ملازمت کرنا جائز ہے یا نہیں؟ ایک ایجنسی ہے جو اشتہارات کا کام کرتی ہے جیسے کہ بل بورڈ، ٹی وی کمرشیل وغیرہ ، فیشن شوی وغیرہ ۔براہ کرم، شریعت کی روشنی میں رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 64844

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 711-762/SN=8/1437 غیر سودی اکاوٴنٹنگ (حساب کتاب اور متعلقات) کا عمل چوں کہ فی نفسہ مباح ہے ؛ اس لئے مذکور فی السوال ملازمت کی فی نفسہ گنجائش ہے؛ لیکن اشتہاری ایجنسیوں کا طریقہٴ کار چوں کہ بالعموم ناجائز ہوتا ہے اور اس میں بہ حیثیت اکاوٴنٹینٹ ملازمت کرنے میں بھی کسی نہ کسی درجے میں گناہ پر تعاون پایا جاتا ہے؛ اس لئے ایسی ایجنسیوں میں ملازمت نہ کی جائے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند