• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 163120

    عنوان: مسجد میں بغیر میٹر کے AC چلانا کیسا ہے؟

    سوال: مسجدوں میں بنا میٹر کے اے سی (AC) لگانا آجکل مسجدوں میں اے سی لگانے کا فیشن ہو گیا ہے، ایسا دیکھنے میں آیا ہے کہ زیادہ تر مسجدوں میں جو اے سی لگا ہے وہ بنا میٹر کے چل رہا ہے ۔ براہ کرم، قرآن و حدیث کی روشنی میں وضاحت فرمادیں۔ جزاک اللہ خیر

    جواب نمبر: 163120

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1018-803/SN=10/1439

    غیر قانونی اور چوری کی بجلی سے ACچلانا شرعاً جائز نہیں ہے، بڑا گناہ ہے، جن مسجدوں میں اب کیا جارہا ہے ان کے ذمے داروں پر ضروری ہے کہ اس ناجائز عمل کا سلسلہ ختم کریں، اگر ACچلانا ہی ہو تو متعلقہ شعبہ سے باضابطہ میٹر لگواکر ACاستعمال کریں ورنہ سخت گنہگار ہوں گے نیز نماز میں بھی کراہت آئے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند