• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 175219

    عنوان: آرامکو کمپنی کے شیئرز خریدنے کا حکم

    سوال: کیا ارامکو می شیئر خریدنا جائز ہے؟

    جواب نمبر: 175219

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:290-264/N=4/1441

    آرامکو کمپنی پٹرولیم وغیرہ سے متعلق کاروبار کرتی ہے اور آج کل مارکیٹ میں اس کے کچھ شیئرز فروخت ہورہے ہیں یا ہونے جارہے ہیں ؛ لہٰذا درج ذیل ۲/ شرطوں کے ساتھ آرامکو کمپنی کے شیئرز خرید سکتے ہیں:

    (۱): کمپنی کا جو شیئر خریدا جائے، اگر وہ مطلق ہے یا تعیین کے ساتھ منجمد اور سیال دونوں اثاثے میں ہے تو فکس ویلیو سے زائد پر خریدنے میں کچھ حرج نہیں۔ اور اگر وہ شیئرصرف سیال اثاثے میں ہے تو صرف فکس ویلیو پر ہی خریدنا ضروری ہوگا۔

    (۲): آرامکو کمپنی یا کسی بھی کمپنی کا شیئرز خریدنے کا مقصد سرمایہ کاری ہی ہو، محض ڈیفرنس برابر کرنا نہ ہو ؛کیوں کہ محض ڈیفرنس برابر کرنے کے مقصد سے کسی بھی کمپنی کے شیئرز کی خریداری میں سٹہ بازی کے معنی پائے جاتے ہیں، جو شرعاً درست نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند