• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 42961

    عنوان: چھٹی كے لیے سرٹیفیكٹ دینا

    سوال: میں پیشے سے ڈاکٹر ہوں ، جو لوگ مجھ سے علاج کرواتے ہیں میں ان کو چھٹی کے لیے میڈیکل سرٹیفیکیٹ دیتاہوں، لیکن کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو مجھ سے علاج تو نہیں کرواتے ہیں صرف میڈیکل سرٹیفیکیٹ مانگتے ہیں جن میں اسکولی بچے اور حج پر جانے والے افراد وغیرہ ہوتے ہیں تو کیا میں ان کو میڈیکل سرٹیفیکیٹ دے سکتاہوں ؟جب کہ میں نے ان کا علاج نہیں کیا اور مجھے یہ لکھنا پڑے گا کہ وہ میرے زیرے علاج تھے۔

    جواب نمبر: 42961

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 80-49/D=2/1434 یہ بھی جھوٹی شہادت (گواہی) میں داخل ہے جس پر سخت وعید حدیث میں بیان کی گئی ہے، لہٰذا ایسے جھوٹے سرٹیفکٹ دینے سے اجتناب کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند