• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 39430

    عنوان: كسی كی طرح بننے كی تمنا كرنا غبطہ ہے یا حسد؟

    سوال: میرا نام آغا اویس خان ہے، میں ایک کامیاب انسان بننا چاہتا ہوں۔ اگر میں کسی کامیاب انسان کو دیکھتا ہوں تو میں یہ کھتا ہوں کہ میں بھی ایسا بنوں گا اور مجھے یہ لگتا ہے کہ یہ حسد ہے یا میں اس سے جلتا ہوں یا یا میں اس کی پڑھائی سے جل کر اس جیسے پڑھائی کر کے کامیابی حاصل کروں۔مجھے اس کے بارے میں فتویٰ چاہیے کہ آیا یہ ٹھیک ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 39430

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 927-544/L=7/1433 اگر انسان کسی کامیاب انسان کو دیکھ کر اسی طرح بننے کی تمنا کرے تو یہ ”غبطہ“ ہے، حسد نہیں ہے اور غبطہ مباح کام میں جائز اور دینی امور میں مستحسن ہے، حسد یہ ہے کہ آدمی دوسرے کی نعمت کے زائل ہوجانے کی تمنا کرے، خواہ وہ خیر اس کو حاصل ہو یا نہ ہو، حسد کرنا ناجائز ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند