• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 38982

    عنوان: پہلے سے اپنا محنتانہ مقرر کیے بغیر ایک طرف سے یا دونوں طرف سے لینا جائز نہیں۔

    سوال: وہ پروپرٹی ڈیلر جو دونوں طرف سے منافع لیتاہے ، کیا اس کا یہ منافع حلال ہے؟ اور دونوں پارٹیوں کو ان کے منافع کا پتانہیں ہوتا؟

    جواب نمبر: 38982

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی:1051875-B=6/1433 پارٹی کو بتائے بغیر اور پہلے سے اپنا محنتانہ مقرر کیے بغیر ایک طرف سے یا دونوں طرف سے لینا جائز نہیں۔ پہلے اپنا محنتانہ طے کرکے بتادے اور اس کے لیے محنت اور بھاگ دوڑ بھی کرے جب پراپرٹی ڈیلر کو اپنا محنتانہ لینا جائز ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند