• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 11120

    عنوان:

    فتوی نمبر10096کے حوالہ سے۔ میں یہ جاننا چاہتی ہوں کہ اگر میرا شوہر یہ نوکری چھوڑنے پر تیار نہیں ہے تو مجھے کیا کرنا چاہیے؟

    سوال:

    فتوی نمبر10096کے حوالہ سے۔ میں یہ جاننا چاہتی ہوں کہ اگر میرا شوہر یہ نوکری چھوڑنے پر تیار نہیں ہے تو مجھے کیا کرنا چاہیے؟

    جواب نمبر: 11120

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 330=330/م

     

    آپ اپنے شوہر کو حکمت کے ساتھ حلال وطیب کمائی کے سلسلے میں ترغیب دیتی رہیں، اگر متبادل جائز کام کا نظم ہونے کے باوجود آپ کا شوہر بینک کی سودی ملازمت ترک نہ کرے، اور آپ کے لیے خالص حلال مال سے اخراجات پورے کرنے کی کوئی سبیل نہ ہو، تو ایسی مجبور میں شوہر کی موجودہ آمدنی سے جائز ضروریات پورے کرلینے کی شرعاً گنجائش ہے، اور اس کا گناہ و وبال شوہر پر ہوگا․․․ اشتری طعامًا أو کسوةً من مالٍ أصلہ لیس بطیب فھي في سعة من ذلک والإثم علی الزوج الخ


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند