• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 55957

    عنوان: جاندار كی تصویر كشی كیا ہے؟

    سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلے کے بارے میں کہ دینی محفلوں اور پروگراموں کی ویڈیو بنانا جائز ہے یاحرام ہے؟ یا اس کا کسی بھی طرح کوئی جائز شکل ہے؟ براہ مہربانی جواب دے کر عند اللہ ماجور ہوں۔

    جواب نمبر: 55957

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1427-1427/M=12/1435-U جاندار کی تصویر کشی اور ویڈو گرافی شریعت میں ناجائز ہے، دینی محفلوں کی ویڈیو گرافی میں انسانوں کی تصویر کشی لازم آتی ہو تو یہ ناجائز ہے، غیر ذی روح کی ویڈیو گرافی جائز مقصد کے لیے ہو تو ناجائز نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند