• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 612234

    عنوان:

    ڈیجیٹل كیمرے سے ویڈیو بنانا كیسا ہے؟

    سوال:

    سوال : جناب بہت ہی احترام کے ساتھ سوال کرنا چاھتا ہوں اور میری درخواست ہے کہ اِس کے بارے میں اچھے سے بتائیں۔ ڈیجیٹل کیمرے سے یا موبائل کیمرے سے ویڈیو بنانا کیسا ہے؟ اسلام اس بارے میں کیا کہتا ہے؟ کیا میں یوٹیوب کے لئے اپنی خود کی کا ویڈیو بنا سکتا ہوں؟

    Question ID : 612372

    وہ بول رہا ہے کہ اگر ڈیجیٹل کیمرے میں ویڈیو بنانا ناجائز ہے تو آئینہ دیکھنا بهی ناجائز ہونا چاہیے کیوں کہ آئینہ اور ڈیجیٹل کیمرہ ایک ہی جیسا ہے اور عقل ماننے کو تیار نہیں۔

    آپ سے درخواست ہے آپ اس پر رہنمائی کرے شکریہ۔

    جواب نمبر: 612234

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1318-947/M=11/1443

     بلاضرورت شدیدہ‏، جاندار كی تصویر كشی حرام و ناجائز ہے‏، پس ڈیجیٹل كیمرے سے یا موبائل كیمرے سے جاندار كی ویڈیو بنانا‏، ناجائز ہے‏، یوٹیوب كے لیے خود كی ویڈیو بنانا بھی ناجائز ہے۔ كیمرے میں جب تصویر قید كرلی جاتی ہے تو وہ پائیدار ہوجاتی ہے اس كو صاحب تصویر كے بغیر جب چاہے دیكھا جاسكتا ہے جب كہ آئینہ میں جو كچھ نظر آتا ہے وہ محض عكس ہوتا ہے‏، جب تك آدمی آئینے كے سامنے ہوتا ہے اس كا عكس اس میں نظر آتا ہے جب وہ ہٹ جاتا ہے تو آئینہ سے عكس غائب ہوجاتا ہے ایسا نہیں ہے كہ صاحب عكس كے بغیر بھی آئینہ میں اس كا عكس نظر آئے‏، تو تصویر اور عكس كے درمیان فرق ہے‏، ایك كو دوسرے پر قیاس كرنا صحیح نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند